27 اکتوبر 2013 - 20:30
کیتھرین ایشٹن: ایران سے مذاکرات جاری رہیں گے

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے کہا ہے کہ مشترکہ نکات تک پہنچنے تک ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔

ابنا: انہوں نے واشنگٹن میں اپنے خطاب میں ایران پر ایٹمی معاملے پر مغرب اور تہران کے درمیان مذاکرات کے بارے میں کہا کہ اس موضوع کے سفارتی حل تک پہنچنے کے لئے ایران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات جاری رکھنا ضروری ہے۔ کیتھرین ایشٹن نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ گروہ پانچ جمع ایک، ایران کے ایٹمی معاملے کے سفارتی حل کی پوری کوشش کرے گا، کہا کہ دونوں فریق کو دوطرفہ اعتماد سازی اور پوری تیاری کے ساتھ اس راستے پر آگے بڑھنا چاہئے۔ انہوں نے ایران کے صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف کی جانب سے ایٹمی معاملے کے جلد حل کے متعلق بیانوں کا ‍ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال میں تبدیلی کے لئے ٹیکنیکل اقدامات کی جانی چاہئے اور اس کے وقت درکار ہوتا ہے۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے ایران مذراکرات کے نئے مرحلے میں پوری سنجیدگی کے ساتھ حصہ لے رہا ہے۔ انہوں نے بحران شام کا ذکر کرتے ہوئے جنیوا-2 کانفرنس کے انعقاد اور ایران کی شرکت کے موضوع کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے بارے میں سیاسی عمل ضروری ہے اور ہم سب کو شام کی خطرناک صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوشش کرنا چاہئے۔.......

/169